مقتول آصف علاقے کی کاروباری شخصیت تھا، مقتول کو اس کی بیوی حمیرا اور اس کے آشنا شعیب نے مل کر قتل کیا: پولیس/ فائل فوٹوکراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں 21 اپریل کو فائرنگ سے آصف نامی شہری کے قتل کا کیس حل ہوگیا۔پولیس کے مطابق مقتول کے قتل میں اس کی بیوی اور اس کا آشنا ملوث نکلے جنہیں گرفتار کرکے ان سے آلہ قتل بھی برآمد کیا گیا ہے۔پولیس کا بتانا ہےکہ مقتول آصف علاقے کی کاروباری شخصیت تھا، مقتول کو اس کی بیوی حمیرا اور اس کے آشنا شعیب نے مل کر قتل کیا جب کہ حمیرا نے شوہر کو قتل کرنے کے لیے اس ہی کا اسلحہ شعیب کو دیا۔پولیس کا کہناہےکہ ملزمہ نے مقتول آصف کے ساتھ جائیداد کے لیے شادی کی تھی، شادی کے بعد ملزمہ کا ملزم شعیب کے ساتھ چکر تھا، مقتول آصف کو راستے سے ہٹانے کے لیے ملزمہ نے شعیب کے ساتھ مل کر قتل کی منصوبہ بندی کی۔