اپوزیشن کو سیاسی سرگرمی کیلئے اسلام آباد آنے کی اجازت ہے: وزیر داخلہ | اردو میڈیا

admin
admin 7 مئی, 2022
Updated 2022/05/07 at 5:28 صبح
285028 101714 updates
285028 101714 updates

اگر کوئی انارکی پھیلانا چاہتا ہے تو اسے اجازت بالکل نہیں دی جائے گی: رانا ثناء اللہ۔ فوٹو: فائلوزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن اگر سیاسی سرگرمی کے لیے اسلام آباد آنا چاہتی ہے تو قانون اور آئین کی اجازت حاصل ہے لیکن اگر کوئی انارکی پھیلانا چاہتا ہے تو اسے اجازت بالکل نہیں دی جائے گی۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ فرح خان کے خلاف انکوائری شروع ہو چکی، ثبوت سامنے آئیں گے تو مقدمہ بھی درج ہوگا اور وطن واپس بھی لایا جائے گا۔یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مئی کے آخر میں اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کر رکھا ہے تاہم انہوں نے ابھی تک مارچ کی تاریخ نہیں بتائی۔قبل ازیں جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب آج سے 6 دن بعد فارغ ہوجائیں گے، نیا گورنر تعینات کیاجائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب نے حلف نہ لے کر آئین کی خلاف ورزی کی، صدر اور وزیراعظم کی بھیجی گئی سمری 14 دن میں منظور یا اعتراض لگا کر واپس کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اسی طرح سمری دوبارہ بھیج دے تو صدر کو منظور کرنا ہوتی ہے، صدر سمری منظور نہ کرے تو 10 دن میں سمری منظور سمجھی جاتی ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort