اندرون سندھ میں شدید گرمی، پارہ 48 ڈگری تک جانے کا امکان | اردو میڈیا

admin
admin 7 مئی, 2022
Updated 2022/05/07 at 8:34 صبح
285043 012013 updates
285043 012013 updates

اندرون سندھ شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور اندرون سندھ میں گرمی کی لہر ایک ہفتے تک رہ سکتی ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹومحکمہ موسمیات نے اندرون سندھ میں شدید گرمی مزید جاری رہنے کی پیشگوئی کی  ہے۔محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ اندرون سندھ شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور اندرون سندھ میں گرمی کی لہر ایک ہفتے تک رہ سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ اور دیگراضلاع کا درجہ حرارت 46 سے48 ڈگری ہوسکتا ہے جب کہ زیریں سندھ کےعلاقے 11 سے 15 مئی کےدوران گرم لہر کی لپیٹ میں آسکتے ہیں۔محکمہ  موسمیات کا بتانا  ہےکہ کراچی میں آئندہ دو روز موسم گرم اور مرطوب رہے گا، اتوارکوپارہ 35 سے 37اور پیر کو 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے تاہم  اس دوران شمال مغرب، مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort