چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے استعفیٰ دیدیا | اردو میڈیا

admin
admin 7 مئی, 2022
Updated 2022/05/07 at 9:44 صبح
285049 023919 updates
285049 023919 updates

استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے، استعفیٰ منظور ہونے کے بعد وجوہات پر تفصیلی بات کروں گا: مزمل حسین۔ فوٹو: فائللاہور: چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔مزمل حسین کا کہنا ہے کہ اپنا استعفیٰ آج وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے، استعفیٰ دینے کی وجوہات ابھی شیئر نہیں کر سکتا لیکن استعفیٰ منظور ہونے کے بعد وجوہات پر تفصیلی گفتگو کروں گا۔مستعفی چیئرمین واپڈا نے کہا کہ میں نے اپنی تعیناتی کے دوران متعدد اہم آبی وسائل پر کام کیا، واپڈا کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر کے دکھایا۔یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے اگست 2016 میں چیئرمین واپڈا تعینات کیا تھا اور بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ان کی مدمت ملازمت میں توسیع کر دی تھی۔ 

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort