ن لیگ کے بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب بنانے کا فیصلہ | اردو میڈیا

admin
admin 7 مئی, 2022
Updated 2022/05/07 at 10:13 صبح
285053 031721 updates
285053 031721 updates

بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب بنانے کے لیے سمری صدر کو ارسال کر دی گئی ہے: ذرائع۔ فوٹو: فائلمسلم لیگ ن کے رہنما بلیغ الرحمان کو گورنر  پنجاب لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی سمری بھی وزیراعظم نے صدر مملکت کو ارسال کر دی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ 6 روز کے مہمان ہیں، نیا گورنر پنجاب تعینات ہو جائے گا۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے وفد نے آج حمزہ شہباز سے ملاقات کر کے انہیں وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر مبارکباد دی اور اس موقع پر پنجاب کی گورنر شپ کے مطالبے سے پیچھے ہٹنے کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے گورنر پنجاب کے لیے مخدوم احمد محدوم کا نام مسلم لیگ ن کو تجویز کیا تھا۔ 

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort