کراچی کا اورنج لائن پراجیکٹ عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب | اردو میڈیا

admin
admin 7 مئی, 2022
Updated 2022/05/07 at 10:46 صبح
285054 034003 updates
285054 034003 updates

اس منصوبے پر کام جنگی بنیادوں پر ہو گا، پوری کوشش ہو گی کہ ایک ماہ کے اندر اس اورنج لائن منصوبے کو مکمل کراؤں: وزیر ٹرانسپورٹ سندھ۔ فوٹو: فائلکراچی: حکومت سندھ نے اورنج لائن بس منصوبے کا نام خدمت انسانیت عبدالستار ایدھی مرحوم کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا ہے۔کراچی میں اورنج لائن منصوبے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پراجیکٹ کے لیے 100 فیصد فنڈز سندھ حکومت نے فراہم کیے ہیں، بسیں چند روز میں کراچی پہنچ جائیں گی۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کچھ افسران یہاں رہیں گے، ان کے بستر یہاں پر لگوا رہا ہوں، ہفتے میں تین دن خود آکر یہاں آکر کام کا معائنہ کروں گا۔وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا مزید کہنا تھا پوری کوشش ہو گی کہ ایک ماہ کے اندر اس اورنج لائن منصوبے کو مکمل کراؤں، اس منصوبے پر کام جنگی بنیادوں پر ہو گا اور عوام کو بھی نظر آئے گا کہ کام ہو رہا ہے جس کی تفصیلات بھی عوام کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort