محنت اور خون پسینا ایک کرنے سے ہمارا بھکاری پن ختم ہوگا، وزیراعظم کا بشام میں خطاب | اردو میڈیا

admin
admin 7 مئی, 2022
Updated 2022/05/07 at 12:49 شام
285060 054931 updates
285060 054931 updates

وزیراعظم شہباز شریف نے شانگلہ کے علاقے بشام میں جلسےسے خطاب کیا—فوٹو: اسکرین گریبوزیراعظم شہباز شریف نے شانگلہ کے علاقے  بشام میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج نواز شریف کے شیر کے گھر آیا ہوں، خیبرپختونخوا کا یہ میرا پہلا دورہ ہے۔انہوں نےکہا کہ جب تک میری جان میں جان ہے دن رات انتھک کام کروں گا  اور انشااللہ کے پی کو عظیم صوبہ بنا کر دم لوں گا۔انہوں نے کہا کہ کے پی میں اتنا عرصہ تحریک انصاف کی حکومت رہی کتنے اسپتال بنے مفت علاج کیے؟ یہاں جو وزیراعلیٰ ہیں وہ سستا آٹا فراہم کریں، اگر دیں گے تو شکر گزار ہوں گا، نہیں دیں گے اپنے کپڑے بیچ کر آٹا سستا کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ  خیبرپختونخوا کی ہر دکان پر سستا آٹا مہیا کرنے کا طریقہ آتا ہے، اگلے ایک دو دن میں آٹے کی جو قیمت پنجاب میں ہوگی وہی خیبر پختونخوا میں ہوگی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک جب ترقی کرے گا جب پنجاب کے ساتھ خیبرپختونخوا بھی ترقی کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ غداری اورحب الوطنی کے سرٹیفکیٹ بانٹے جارہے ہیں، عمران خان اپنی تقریروں میں چار سالہ کارکردگی کی بات نہیں کرتا۔شہباز شریف نے کہا کہ کب تک ہم کشکول لے کر پھریں گے ،بھیک مانگیں گے،کشکول لے کر پھرنے سے عزت نہیں ملتی، 75 سال گزر گئے ،رونے دھونے سے کچھ نہیں ہوگا،محنت اور خون پسینا ایک کرنے سے ہمارا بھکاری پن ختم ہوگا۔اس کے علاوہ وزیراعظم نے  شانگلہ میں میڈیکل کالج بنانے کا اعلان کیا جبکہ بشام کو 2 ارب گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort