عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ شاہ بھی طلاق لینے عدالت پہنچ گئیں | اردو میڈیا

admin
admin 7 مئی, 2022
Updated 2022/05/07 at 1:45 شام
285062 063909 updates
285062 063909 updates

دانیہ شاہ نے عامر لیاقت پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے تنسیخ نکاح کی درخواست دائر کی ہے۔— فوٹو: فائل‏عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ شاہ بھی طلاق لینے عدالت پہنچ گئیں اور تنسیخِ نکاح، 11 کروڑ روپے سے زائد حق مہر اور نان نفقہ کا دعویٰ دائر کردیا۔دانیہ شاہ نے عامر لیاقت پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ وہ نشہ آور ہو کر آئے روز تشدد کا نشانہ بناتے ہیں، عامر لیاقت جیسے دکھتے ہیں ویسے بالکل نہیں ہیں۔دانیہ شاہ کا کہنا ہے کہ ‏شادی کے 4 ماہ کسی اذیت سے کم نہیں تھے، عامر لیاقت نشہ کرکے تشدد کرتے تھے۔‏‎‏عدالت نے عامرلیاقت حسین کو 7جون کیلئے نوٹسز جاری کردیے ہیں۔ دانیہ شاہ نے اپنی درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت حق مہر کے 11 کروڑ روپے، گھر اور زیورات کی ادائیگی کا حکم دے۔دانیہ شاہ کا الزام ہے کہ عامر لیاقت چھوٹے سے کمرے میں رکھتے تھے، تنسیخ نکاح سمیت دیگر مقدمات دائر کر دیے ہیں۔خیال رہے کہ 10 فروری 2022 کو عامر لیاقت کی تیسری شادی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔اس سے قبل عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ طوبیٰ نے بھی عامر لیاقت پر الزامات عائد کرتے ہوئے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort