وفاقی وزیر صحت خودکو منا بھائی ایم بی بی ایس کےکردار سے ملانے پر خوش | اردو میڈیا

admin
admin 7 مئی, 2022
Updated 2022/05/07 at 2:43 شام
285064 074547 updates
285064 074547 updates

فوٹو: اے پی پیوفاقی وزیر صحت عبد القادر پٹیل خود کو منا بھائی ایم بی بی ایس کے کردار سے ملانے پر خوش ہیں۔ کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ انہیں منا بھائی کا کردار بہت پسند ہے ، فلم بھی بہترین ہے، منا بھائی جادو کی ایک جپھی سے سب ٹھیک کرلیتا ہے ۔وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ مجھے جو کردار دیا گیا اس کے لیے شکریہ، پرویز خٹک کو وزیردفاع بنایا تو ہم نے کچھ بولا ؟عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ  ادویات کی قیمت میں جب اضافہ ہوا اس وقت ڈالر 156کا تھا، ہمارا کلچر ہے ایک چیز کی قیمت بڑھ گئی تو وہ کم نہیں ہوتی، یہ ایک چیلنج ہے جس کے لیے حکمت عملی بنا رہے ہیں، میرےپاس بھی قیمت بڑھانے کی تجویز لائی گئی، میں نے منع کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا سے اموات پر عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ پر ہم نے ردعمل دیا ہے، 2 لاکھ60 ہزار اموات نہیں ہوئیں، صرف32ہزار اموات ہوئیں ہیں، کچھ سافٹ ویئرتجزیاتی طور پر ایسا فارمولا لگادیتے ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort