کنڈ ملیر پکنک پر جانے والےلاپتہ خاندان کو ریسکیو کرلیا گیا | اردو میڈیا

admin
admin 7 مئی, 2022
Updated 2022/05/07 at 4:05 شام
285067 090242 updates
285067 090242 updates

فوٹو: فائلکنڈ ملیر پکنک منانےکی غرض سے جانے والے خاندان کو ریسکیو کرلیا گیا۔ایس ایس پی لسبیلہ کے مطابق خاندان کراچی سے سپت بیچ پر راستہ بھٹک گیا تھا، راستہ بھٹکنے والے افراد میں خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد شامل ہیں۔ایس ایس پی لسبیلہ کا کہنا ہےکہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے پولیس ٹیم کنڈ ملیر روانہ کی گئی تھی، ریگستانی علاقے میں پھنسے افرادکو پانی اور کھانا فراہم کر دیا گیا۔ایس ایس پی کے مطابق متاثرہ خاندان سڑک کے کنارے موٹر سائیکلیں کھڑی کرکےسپت بیچ گیا اور راستہ بھول گیا، متاثرہ خاندان کو اوتھل منتقل کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔لاپتہ افراد کا تعلق لیاری اور دنبہ گوٹھ ملیر سے ہے، ان کا آخری رابطہ آج دن میں تقریباً تین بجے کراچی میں گھر والوں سے ہوا تھا جس کے بعد رابطہ نہ ہونے پر اہلخانہ نے حکومت بلوچستان،کوسٹ گارڈ اورپولیس سے فوری مددکی اپیل کی تھی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort