شدت پسندوں کے حملے میں 11 فوجی ہلاک ہوگئے | اردو میڈیا

admin
admin 7 مئی, 2022
Updated 2022/05/07 at 4:51 شام
285070 094427 updates
285070 094427 updates

فوٹو: فائلمصر کے جزیرہ نما سینا کے علاقے میں شدت پسندوں کے حملے میں 11 مصری فوجی ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مصری فوج کی جانب سے سینا کے علاقے میں 11 فوجیوں کی ہلاکت اور 5 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔مصری فوج کے مطابق سینا کے علاقے میں نہر سوئز کے قریب شدت پسندوں کا حملہ ناکام بنانے کے لیے آپریشن کیا گیا، شدت پسند نہر سوئز کو بند کرنا چاہتے تھے، کارروائی کے دوران 11 فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔مصری فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور ان کا پیچھا کیا جارہا ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort