آبی تنازعات پر بھارت کی ہٹ دھرمی سے مذاکرات میں تاخیرکا خدشہ | اردو میڈیا

admin
admin 7 مئی, 2022
Updated 2022/05/07 at 5:50 شام
285072 103229 updates
285072 103229 updates

فوٹو: فائلآبی تنازعات پر بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے اور اس نے پاکستان کے لکھےگئے خط کا ایک ماہ بعد بھی جواب نہیں دیا ہے۔ذرائع انڈس واٹرکمیشن کے مطابق  بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث مئی میں نئی دہلی میں ہونے والے پاک بھارت آبی مذاکرات تاخیرکا شکار ہونےکا خدشہ ہے، شیڈول کے مطابق پاک بھارت آبی ماہرین کااجلاس مئی میں نئی دہلی میں ہونا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کے آبی ماہرین کا3روزہ اجلاس یکم مارچ کواسلام آباد میں ہوا تھا جس میں نئی دہلی میں آئندہ مذاکرات پر اتفاق ہوا تھا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ انڈس وائرکمشنر اجلاس کے لیے بھارتی ہم منصب کو جلد دوسرا خط لکھیں گے، پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پربنائے جانے والے منصوبوں پر اعتراض ہے، بھارت دریائے سندھ پربھی غیرقانونی آبی منصوبےشروع کرنےکی منظوری دے چکا ہے، بھارت کی جانب سےآبی منصوبے تعمیرکرنے سے پاکستانی دریاؤں میں پانی کا بہاؤکم ہوگا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort