الزامات لگانے پر فرح خان نے عطا تارڑ کو قانونی نوٹس بھجوادیا | اردو میڈیا

admin
admin 7 مئی, 2022
Updated 2022/05/07 at 6:41 شام
285078 114054 updates
285078 114054 updates

فوٹو: فائلسابق وزیراعظم عمران  خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان نے الزامات لگانے پر مسلم لیگ ن کےمرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطااللہ تارڑ کو قانونی نوٹس بھجوادیا۔فرح خان نے اپنے وکیل کی جانب سے عطااللہ تارڑ کو قانونی نوٹس بھجوایا ہے، قانونی نوٹس فرح خان نے اپنے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے ذریعے بھیجا ہے۔ نوٹس میں عطااللہ تارڑ سے7 روز میں غیرمشروط معافی اور الزامات واپس لینےکا مطالبہ کیا گیا ہے۔قانون نوٹس کے متن کے مطابق فرح خان نے مطالبہ کیا ہےکہ عطااللہ تارڑ میڈیا پر آکر معافی مانگیں اور الزامات واپس لیں،  معافی نہ مانگنے پر5 ارب روپے ہرجانےکی قانونی کارروائی کی جائےگی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort