افسوس کی بات ہے سی پیک کے پانچ اکنامک زونز پر کام ہی نہیں کیا گیا، احسن اقبال | اردو میڈیا

admin
admin 7 مئی, 2022
Updated 2022/05/07 at 7:00 شام
285079 114905 updates
285079 114905 updates

 ایم ایل ون آج بھی وہیں ہے جہاں سال 2018 میں چھوڑ کر گئے تھے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی جرگہ میں گفتگو— فوٹو: فائلوفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ افسوس کی بات  ہے سی پیک کے پانچ اکنامک زونز پر کام ہی نہیں کیا گیا۔جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہماری حکومت آئی تو وژن 2025 کا منصوبہ بنایا تھا، سال 2016 میں ہم نے سوچا چین سے معیشت جوڑ لیں تو پاکستان کو ترقی کا محرک ملے گا، سی پیک کے تحت سال 2020 سے 2025 کا صنعتی فیز طےکیا گیا تھا۔احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے ماضی میں 9 اقتصادی زونز کی نشاندہی کی تھی، ہمیں بتایا گیاہے کہ سی پیک کےتحت پہلااقتصادی زون 2024 میں مکمل ہوگا، افسوس کی بات ہے کہ سی پیک کے پانچ اکنامک زونز پر کام ہی نہیں کیا گیا، ایم ایل ون آج بھی وہیں ہے جہاں سال 2018 میں چھوڑ کر گئے تھے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort