ملک کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان | اردو میڈیا

admin
admin 8 مئی, 2022
Updated 2022/05/08 at 4:40 صبح
285081 094409 updates
285081 094409 updates

سندھ میں گرمی کی لہر ایک ہفتے تک رہ سکتی ہے، کراچی میں بھی آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ فوٹو: فائلملک کے میدانی علاقوں میں موسم آج شدید گرم رہے گا، سندھ میں گرمی کی لہر ایک ہفتے تک رہ سکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ گرمی کی لہر کے باعث پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درجہ حرارت 07 سے 09 ڈگری بڑھنے کا امکان ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔کراچی میں بھی آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شمال مغرب، مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔ جیکب آباد اور دادو گزشتہ روز 48 ڈگری کے ساتھ ملک کے گرم ترین مقام رہے۔طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوپہر کو بلاضرورت گھروں سے نہ نکلیں، سر ڈھانپ کر رکھیں، ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنیں، پانی زیادہ پئیں اور ہلکی غذہ کھائیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort