پنجاب اور پختونخوا میں آٹے کا بحران، منافع خور سرگرم ہو گئے | اردو میڈیا

admin
admin 8 مئی, 2022
Updated 2022/05/08 at 5:05 صبح
285082 094959 updates
285082 094959 updates

پنجاب میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 سے 200 روپے تک اضافہ کردیاگیا جس کے بعد آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1300 روپے کا کردیا گیا/فوٹوفائلپنجاب اور خیبر پختونخوا میں آٹے کے بحران کی خبریں سامنے پر منافع خور سرگرم ہوگئے۔پنجاب میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 سے 200 روپے تک اضافہ کردیاگیا جس کے بعد آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1300 روپے کا ہو گیا ہے۔پشاور میں 20 کلو کا تھیلا اب 1400 روپے میں دستیاب ہے جس کے پیش نظر بیوپاریوں نے ساری ذمہ داری پنجاب سے ترسیل کی بندش پر ڈال دی ہے اور مزید بحران کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔آٹا ڈیلرز کے مطابق پنجاب سے خیبرپختونخوا کو مبینہ طور پر آٹے کی ترسیل بند ہے جس سے آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، پنجاب سے آٹے کی ترسیل بند ہونے کے باعث 20 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔محکمہ خوراک خیبر پختو نخوا کے مطابق پنجاب سے آٹے کی ترسیل جاری ہے،  آٹے کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا  تاہم عید کی چھٹیوں کے باعث ڈیلرز آٹا نہیں لائے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پنجاب سے 562 ٹرکوں کے ذریعے آٹا خیبرپختونخواہ سپلائی کیا گیا۔اس حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف کا بھی ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے واضح کیا کہ کہ خیبر پختونخوا حکومت گندم کی تقسیم شفاف طریقے سے کرے ساتھ ہی وفاقی حکومت صوبے میں گندم کی فراہمی کو ہرصورت یقینی بنائے گی۔دوسری جانب عید کے بعد بازاروں میں کھانے پینے کی دیگر اشیا کے دام بھی بڑھ گئےہیں، کوئٹہ میں ایک کلو مرغی کا گوشت 650 روپے جبکہ کراچی میں 600 روپے پر پہنچ گیا ہے۔یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی 14شیاء مہنگی کردی گئی ہیں جبکہ چینی، آٹا،گھی اور چاول پر سبسڈی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort