مرغی کے گوشت پر ایک ہی روز میں 55 روپے کا اضافہ، شہری بلبلا اٹھے | اردو میڈیا

admin
admin 8 مئی, 2022
Updated 2022/05/08 at 4:52 صبح
285083 094708 updates
285083 094708 updates

چند روز کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے بعد اس کی قیمت 600 سے بھی بڑھ چکی ہے۔ فوٹو: فائللاہور میں مرغی کے گوشت پر ایک روز میں 55 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ چند روز کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت میں 120 روپے سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے۔اشیائے ضروریہ کے ساتھ ساتھ مرغی کے گوشت کی قیمت میں عام عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہے اور چند روز کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے بعد اس کی قیمت 600 سے بھی بڑھ چکی ہے۔سابق وفاقی وزیر اور ق لیگ کے رہنما مونس الٰہی نے کہا پنجاب میں حمزہ شہباز کے وزیر اعلیٰ بنتے ہی مرغی مہنگی ہو گئی۔دوسری جانب چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے چکن کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو مرغی کے گوشت کی قیمت ہر صورت کنٹرول کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔چیف سیکرٹری پنجاب نے کل متعلقہ حکام کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے جس میں سیکرٹری لائیو اسٹاک، سیکرٹری انڈسٹریز کے علاوہ پولٹری فارمرز اور ٹریڈرز کو بھی بلایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری نے متعلقہ حکام سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت ایک ہی روزمیں 55 روپے کیسے بڑھی؟ عوام سے ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دیں گے، مرغی کے گوشت کی قیمت ہر صورت کنٹرول کی جائے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort