حکومت نے ایف آئی اے کی پیکا ایکٹ کی شق 20 کی بحالی کیلئے دائر پٹیشن واپس لے لی | اردو میڈیا

admin
admin 8 مئی, 2022
Updated 2022/05/08 at 5:46 صبح
285085 100810 updates
285085 100810 updates

حکومت نے ایف آئی اے کی پیکا ایکٹ کی شق 20 کی بحالی کیلئے دائر پٹیشن واپس لے لی/فوٹوفائل حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) کی طرف سے پیکا ایکٹ کی شق 20 کی بحالی کے لیے سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن واپس لے لی۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھاکہ بشام میں سگنل نہ ہونے کی وجہ سے وزیراعظم شہباز شریف کو پٹیشن دائر کرنے کا بروقت پتا نہ چل سکا، یہ پٹیشن آزادی اظہار  رائے کو یقینی بنانے کی حکومتی پالیسی کے خلاف ہے۔ وفاقی وزیر کے مطابق وزیراعظم نے ایف آئی اے کی جانب سے پٹیشن دائر کرنے کا سخت نوٹس لیا ہے اور اسے واپس لے لیا گیا ہے۔ اس سے پہلے پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار اور سیکرٹری جنرل ناصر زیدی نے مشترکہ بیان میں پیکا ایکٹ شق 20 کی بحالی کے لیے ایف آئی اے کی اپیل پر اظہارِ تشویش کیا تھا ۔دوسری جانب  ترجمان ایف آئی اے نے ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ وفاقی ادارے نے وزارت داخلہ اور حکومت کی اجازت کے بغیر درخواست دائر کی تھی جو واپس لی جا رہی ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort