عامر لیاقت کیخلاف سارے ثبوت موجود ہیں، مناسب وقت پر سامنے لاؤں گی: دانیہ شاہ | اردو میڈیا

admin
admin 8 مئی, 2022
Updated 2022/05/08 at 7:15 صبح
285094 120330 updates
285094 120330 updates

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے شوہر کے خلاف ثبوت پیش کرنے کا اشارہ دے دیا۔خلع کے اعلان کے بعد  نجی میڈیا سے گفتگو کے دوران عامر لیاقت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت نشہ کرتا تھا اور نوکروں کے سامنے عزت بھی نہیں کرتا تھا، انہوں نے 2 ،3 بار مارا اور ایک بار گلا دبانے کی کوشش بھی کی۔دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی جانب سے خود پر لگائے گئے الزامات پر آبدیدہ ہوکر ردعمل میں کہا کہ اگر میں غلط عورت تھی تو انھوں نے مجھ سے شادی کیوں کی۔عامر لیاقت کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ خلع دائر کرنے کے بعد عامر لیاقت ہمیں بہت زیادہ دھمکیاں دے رہے ہیں، ایک لڑکی کو شہرت سے کہیں زیادہ عزت کی ضرورت ہوتی ہے۔ انٹرویو میں دانیہ  نے واضح کیا کہ  میرا میڈیا میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں لیکن  میں عامر لیاقت سے صلح نہیں کرنا چاہتی کیونکہ جو شخص میری زندگی برباد کر رہا ہے کہ میں اس کے ساتھ کیوں صلح کروں؟دانیہ شاہ نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے کہ میری خلع ہو جائے کیوں کہ میں عامر لیاقت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی، وہ ابھی اتنی گندی زبان استعمال کر رہا ہے، مستقبل میں یہ سلسلہ کتنا بڑھے گا۔نشے سے متعلق بات کرتے ہوئے دانیہ کا کہنا تھا کہ میرے پاس عامر لیا قت کے خلاف سارے ثبوت ہیں جو کہ وقت آنے پر میں دکھاؤں گی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر خلع کی خبروں کے بعد عامر لیاقت حسین نے تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو ان فالو کر دیا ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort