پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماؤں سے محبت کے اظہار کا عالمی دن منایا جارہا ہے/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیاپاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماؤں سے محبت کے اظہار کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، ایسے میں سوشل میڈیا پر بھی ماں سے محبت کےاظہار کے لیے خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز شیئرکی جارہی ہے۔شوبز کی دنیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی اس معاملے میں کسی طور پیچھے نہیں ہیں، تو آئیے جانتے ہیں کہ کس سلیبرٹی نے اپنی والدہ سے محبت کے اظہار کیلئے کیا لکھا اور کیا شیئر کیا؟پاکستانی شوبز شخصیاتایمن خان اداکارہ ایمن خان نے مدرز ڈے کے موقع پر والدہ اور بیٹی کی کیک کاٹتے ایک چھوٹی سی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار کیا اور زندگی میں راستہ دکھانے پر والدہ کا شکریہ اداکیا۔
اسکرین گریبعدیل چوہدری اداکار عدیل چوہدری نے والدہ کےہمراہ ایک تصویر شیئر کی اور والدہ کی محبت کو دنیا کی خالص ترین محبت کہتے ہوئے انہیں مدرزڈے پر مبارکباد پیش کی۔بالی وڈ شخصیاتادکارہ عالیہ بھٹ نے انسٹا گرام پر اپنی والدہ سونی رازدان اور ساس نیتو کپور کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کرتے ہوئے ماؤں کے عالمی دن پر مبارکباد پیش کی۔عالیہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں میں لکھا کہ’میری خوبصورت خوبصورت مائیں‘۔پریتی زنٹا اداکارہ پریتی زنٹا نے مدرز ڈے کے موقع پر اپنے جڑواں بچوں کے ہمراہ والدہ اور اپنی تصویر شیئر کی اور والدہ کی محبت اور خود کے ماں بننے سے متعلق تجربے کے اظہار کے لیے ایک طویل پوسٹ شیئر کی۔تصویر میں پریتی اور ان کی والدہ کو ایک ایک نومولود کو گود میں اٹھائے دیکھا جاسکتا ہے۔سنجے دتمدرز ڈے کے موقع پر سنجے دت بھی والدہ سے محبت کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکے، انھوں نے والدہ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی اور والدہ کی تربیت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا۔اداکار نے لکھا کہ ماں! آپ نے مجھے سخت محنت، صبر، عاجزی، مہربانی، معاف کرنا، سمجھ بوجھ اور زندگی کے اُتار چڑھاؤ کے بارے میں سب کچھ سکھایا۔