اٹلی میں خالصتان ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ، ہزاروں سکھوں کی شرکت | اردو میڈیا

admin
admin 8 مئی, 2022
Updated 2022/05/08 at 12:48 شام
285119 054835 updates
285119 054835 updates

بھارت سے خالصتان کی آزادی کی تحریک اٹلی پہنچ گئی ہے جہاں سکھ فار جسٹس کی جانب سے خالصتان ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا ہے۔اٹلی کے شہر بریشیا میں خالصتان ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ جاری ہے، ہزاروں سکھ ریفرنڈم میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کر رہے ہیں۔سکھ برادری سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد ووٹنگ سینٹر کے باہر موجود ہے، ووٹنگ میں حصہ لینے والوں کا مطالبہ ہےکہ بھارت خالصتان کو آزاد کرے اور اقوام عالم بھارت میں سکھوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے۔خالصتان ووٹنگ سے ایک روز قبل ہزاروں سکھوں نے مارچ کیا جس کا مقصد بیساکھی کے موقع پر خالصتان کی اہمیت کو اجاگرکرنا تھا۔خالصتان مارچ میں عورتوں ، بچوں اور مردوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، سکھوں نے بھارت سے آزادی کے لیے نعرے لگائے۔

فوٹو: جیو نیوزخیال رہےکہ سکھ کمیونٹی کئی دہائیوں سے آزاد خالصتان کا مطالبہ کر رہی ہے، اس سے قبل برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ سمیت سات ممالک میں خالصتان ریفرنڈم کی ووٹنگ ہو چکی ہے۔

TAGGED: , ,
اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort