مسلح افواج کو بہترین ملکی مفاد میں سیاسی گفتگو سے دور رکھیں، آئی ایس پی آر | اردو میڈیا

admin
admin 8 مئی, 2022
Updated 2022/05/08 at 1:09 شام
285120 061443 updates
285120 061443 updates

فوٹو: فائلپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہےکہ مسلح افواج کو سیاسی گفتگو میں گھسیٹنےکی کوشش کی جارہی ہے، افواج کو ملکی مفاد میں سیاسی گفتگو سے دور رکھیں۔آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج اور قیادت کو سیاسی معاملات میں گھسیٹنے کی دانستہ کوششیں کی گئی ہیں، کچھ سیاسی شخصیات، چند صحافی اور تجزیہ کار سوشل میڈیا اور دیگر فورمز پر افواج کو سیاست میں گھسیٹ رہےہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ حقیقت کےبرخلاف ، ہتک آمیز  اور اشتعال انگیز بیانات نہایت نقصان دہ ہیں،  ملک کے بہترین مفاد میں مسلح افواج کو ایسے غیرقانونی اور غیر اخلاقی عمل سے دور رکھا جائے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ  توقع ہے سب قانون کی پاسداری کریں گے، افواج کو بہترین ملکی مفاد میں سیاسی گفتگو سے دور رکھیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort