فوٹو: فائلمدینہ منورہ میں ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔محکمہ شہری دفاع کے مطابق ٹریفک حادثہ مدینہ منورہ میں ہجرہ روڈ پر پیش آیا جس میں 2 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے۔روڈ سکیورٹی فورس ہجرہ روڈ پر حادثےکے بعد موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پرکارروائی کی۔محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہےکہ ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ خیال رہےکہ 2 ہفتے قبل مدینہ سعودی عرب میں ہجرہ روڈ پر ہی بس الٹنے سے 8 عمرہ زائرین جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے تھے۔