بل گیٹس کا والدہ کو خراج تحسین، اپنے بچپن کی تصویر بھی شیئر کردی | اردو میڈیا

admin
admin 8 مئی, 2022
Updated 2022/05/08 at 5:50 شام
285136 104437 updates
285136 104437 updates

فوٹو: بل گیٹس فیس بکدنیا بھر میں آج ماں سے محبت کے اظہار کا دن منایا جا رہا ہے۔اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں عظیم قربانیاں دے کر بچوں کو پروان چڑھانےوالی ہستی ماں کو سلام پیش کرنا ہے۔مدرز ڈے کے حوالے سے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے اپنی والدہ کے ہمراہ بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔بل گیٹس نے لکھا کہ ‘جب میں چھوٹا  تھا،  اپنا سارا وقت پڑھنے میں صرف کرتا تھا۔ میری ماں نے ہمیشہ مجھے مزید کام کرنے پر زور دیا اور مجھے بہت خوشی ہے کہ انہوں نے ایسا کیا’۔ مائیکرو سافٹ کے بانی نے کہا کہ ‘اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم کیا کر رہے تھے، یا میں اپنے کیریئر میں کہاں تھا، میری ماں نے ہمیشہ مجھے دوسروں کے بارے میں سوچنے اور انہیں بدلے میں کچھ دینے کی ترغیب دی’۔

فوٹو: بل گیٹس فیس بک اسکرین شاٹانہوں نے کہا کہ ‘ میری ماں سب سے زیادہ سخی لوگوں میں سے ایک تھی اور میری انسان دوستی کے لیے ایک بڑا  سرچشمہ تھیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort