فوٹو: فائلوزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہےکہ پاکستان کوبنے 74 سال ہوگئے، آج بھی یہاں انصاف نہیں ملتا، آج بھی شہری بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔لاہور میں تقریب سے خطاب میں حمزہ شہبازکا کہنا تھا کہ آج پاکستان دوراہے پرکھڑا ہے، ملک کے مسائل پہاڑ جیسے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو سیاست سے بالاتر ہو کر ایک ایجنڈا بنانا ہوگا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہمیں حکمت اورباہمی مشاورت کےساتھ فیصلےکرنا ہیں ، وقت کی قدرنہ کی تو وقت نشان عبرت بنادیتا ہے، دنیا کا سب سے بڑا سبق انسانیت کا سبق ہے، یہی اصل دین ہےکہ لوگوں کا احساس کریں۔