فوٹو: فائلخادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اسپتال میں داخل ہیں جہاں ان کی کولونو اسکوپی کی گئی ہے۔سعودی ایوان شاہی سے جاری بیان کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی جدہ کےکنگ فیصل اسپتال میں کولونواسکوپی کی گئی ہے جس کا نتیجہ تسلی بخش رہا ہے۔سعودی ایوان شاہی کے مطابق ڈاکٹروں نے شاہ سلمان کوآرام کے لیے مزید کچھ وقت اسپتال میں رہنےکا مشورہ دیا ہے۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اتوار 8 مئی کو جدہ کے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں کولونو سکوپی کرائی ہے اس کا نتیجہ تسلی بخش رہا۔ اس سے قبل سعودی ایوان شاہی نے اعلان کیا تھا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز ہفتہ7 مئی کو معائنےکے لیےکنگ فیصل اسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت یابی کے لیے دعا کی ہےکہ اللہ تعالیٰ انہیں اچھی صحت اور لمبی عمر عطا فرمائے۔