جنوب مشرقی خلیج بنگال میں موجود ڈیپ ڈیپریشن شدت اختیار کر کے سمندری طوفان ‘آسانی’ میں تبدیل ہوگیا۔—فوٹو: فائلجنوب مشرقی خلیج بنگال میں موجود ڈیپ ڈیپریشن شدت اختیار کر کے سمندری طوفان ‘آسانی’ میں تبدیل ہوگیا۔بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان نکوبار جزائر سے تقریباً 450 کلومیٹر مغرب ،شمال مغرب میں موجود ہے۔ آئندہ24 گھنٹوں کے دوران یہ شمال مغرب کی جانب بڑھےگا۔ بھارتی محکمہ موسمیات کےمطابق یہ طوفان مذیدشدت اختیار کرکے شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے جبکہ 10 مئی کی شام تک شمالی آندھرا پردیش اور اڑیسہ اورشمال مغربی خلیج بنگال کو متاثر کرسکتا ہے۔اطلاعات کے مطابق فی الحال پاکستان کے طوفان سے متاثر ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔رپورٹس کے مطابق بھارت کے شمال مغربی اوروسطی حصوں میں ہیٹ ویو کی نئی لہر کی وجہ سے اگلے تین دنوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 4 ڈگری تک اضافے کا خدشہ ہے۔ ہیٹ ویو سے راجستھان،ہریانہ،دلی،اترپردیش اورمہاراشٹر کے حصے متاثر ہوں گے۔