‘ پہلے پی ٹی آئی نفیس لوگوں کو گھر داماد بنانے کو بھی تیار تھی اور اب الزامات لگارہی ہے’ | اردو میڈیا

admin
admin 8 مئی, 2022
Updated 2022/05/08 at 9:00 شام
285145 020357 updates
285145 020357 updates

خواجہ اظہار نے نسرین جلیل کو گورنر سندھ نامزد کیے جانے پر پی ٹی آئی کے فواد چوہدری کی تنقید کا جواب دے دیا۔—فوٹو: فائلمتحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار نے نسرین جلیل کو گورنر سندھ نامزد کیے جانے پر پی ٹی آئی کے فواد چوہدری کی تنقید کا جواب دے دیا۔ جیونیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار نے کہا کہ فواد چوہدری کے ٹوئٹس موسمی ہوتے ہیں، ان کا اپنا کوئی قبلہ نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے پی ٹی آئی نفیس لوگوں کو داماد بنانے کو بھی تیار تھی اور اب الزامات لگائے جا رہے ہیں ۔پی ٹی آئی والے نسرین جلیل کو ہی جھک جھک کر سلام کرتے تھے ۔ جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا ایم کیو ایم کا پی ٹی آئی سے جھگڑا عہدوں یا وزارتوں کے لیے تھا ؟ تو خواجہ اظہار نے جواب دیا کہ ہم نے گورنرشپ مانگی نہیں بلکہ ہمیں دی جارہی ہے اور اگر لوگ ایم کیو ایم کے بل بوتے پر وزیراعظم بن سکتے ہیں تو ہماری وزاتیں لینے میں کیا مسئلہ ہے؟واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے ایم کیو ایم کی نسرین جلیل کو گورنر سندھ بنائے جانے کی سمری بھیجنے پر بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ’کرائم منسٹر نے نسرین جلیل کا نام سندھ کے نئے گورنر کے طور پر تجویز کیا ہے 18 جون 2015 کو محترمہ نے انڈین ہائ کمیشن کو خط لکھا اور پاکستان کے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیخلاف تعاون مانگا’۔ان کا کہنا تھا کہ’ دکھ اس بات کا ہے کہ کراچی میں جو گند سکیورٹی اداروں نے صاف کیا تھا وہ واپس آرہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم پاکستان کی رہنما نسرین جلیل کو نیا گورنر سندھ تعینات کرنے کے لیے سمری صدر پاکستان کو ارسال کی تھی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort