پنجاب میں پاور شیئرنگ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی رہنماؤں کے درمیان ملاقات منسوخ | اردو میڈیا

admin
admin 9 مئی, 2022
Updated 2022/05/09 at 4:27 صبح
285158 092326 updates
285158 092326 updates

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سے ہونے والی ملاقات ناگزیر وجوہات پر منسوخ کر دی گئی ہے: پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی پنجاب۔ فوٹو: فائلپنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان آج ہونے والی ملاقات منسوخ کر دی گئی۔پنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے وفد کے درمیان لاہور میں یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ پر ملاقات ہونا تھی۔پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پاور شیئرنگ کے حوالے سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان آج ہونے والی ملاقات ناگزیر وجوہات پر منسوخ کر دی گئی ہے۔حسن مرتضیٰ کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ کے حوالے بات چیت جلد ہو گی، دونوں جماعتوں کی لیڈرشپ کی کل یا پرسوں اسلام آباد میں ملاقات متوقع ہے۔خیال رہے کہ چند روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں گورنر شپ کے مطالبے سے مسترد ہو گئی ہے اور اس کے عوض پیپلز پارٹی نے صوبے میں 3 وزارتوں کا مطالبہ کیا ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort