حمزہ شہباز کی حلف برداری کیخلاف اپیل پر سماعت کیلئے فل بینچ تشکیل | اردو میڈیا

admin
admin 9 مئی, 2022
Updated 2022/05/09 at 5:45 صبح
285172 104634 updates
285172 104634 updates

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے حمزہ شہباز سے حلف لینے کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کو نامزد کرنے کا فیصلہ چیلنج کیا ہے/ فائل فوٹولاہور: وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی حلف برداری کے خلاف اپیل پر سماعت کے لیے فل بینچ تشکیل دے دیا گیا۔پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے حمزہ شہباز سے حلف لینے کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کو نامزد کرنے کا فیصلہ چیلنج کیا ہے۔لاہور  کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے چیف جسٹس سے فل بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے 5 رکنی فل بینچ تشکیل دیا  ہے جس کی سربراہی جسٹس صداقت علی خان کریں گے۔فل کورٹ بینچ میں  جسٹس شاہد جمیل خان ،جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس طارق سلیم شیخ بھی شامل ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort