صدر مملکت نے اشتر اوصاف کی بطور اٹارنی جنرل تعیناتی کی منظوری دیدی | اردو میڈیا

admin
admin 9 مئی, 2022
Updated 2022/05/09 at 7:05 صبح
285177 115838 updates
285177 115838 updates

صدر مملکت نے اٹارنی جنرل کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 100 (1) کے تحت وزیراعظم کے مشورے پر کی/ فائل فوٹواسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے اشتر اوصاف علی کی بطور اٹارنی جنرل پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی۔صدر مملکت نے اٹارنی جنرل کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 100 (1) کے تحت وزیراعظم کے مشورے پر کی۔اٹارنی جنرل آف پاکستان کا عہدہ خالد جاوید خان کے استعفے کے بعد خالی ہوا تھا اور وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ ہفتے اشتر اوصاف کو اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔اشتراوصاف علی سابق وزیراعظم نوازشریف کے دور میں بھی اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں۔اس کے علاوہ وہ 16-2015 میں وزیراعظم کے اسپیشل اسسٹنٹ قانون وانصاف رہ چکے ہیں جب کہ دو مرتبہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی ذمہ داریاں بھی نبھاچکے ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort