پل نصب کرنے سے قبل شاہراہ قراقرم کا متاثرہ حصہ تعمیر کرنا پڑے گا تاہم پل کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں: انتظامیہ/ فائل فوٹوہنزہ کا حسن آباد پل بہہ جانے کے بعد متاثرین کی مشکلات کم نہ ہوسکیں۔متاثرین کا کہنا ہےکہ متاثرہ مقام پر لوہے کا عارضی پل بنانےکاکام تاحال شروع نہ ہوسکا جب کہ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ پل نصب کرنے سے قبل شاہراہ قراقرم کا متاثرہ حصہ تعمیر کرنا پڑے گا تاہم پل کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہےکہ شیرآباد گاؤں سے مقامی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے، شاہراہ قراقرم متاثر ہونےکے بعد ٹریفک کو متبادل راستے شاہراہ نگر سے گزارا جارہا ہے۔انتظامیہ کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں کی گاڑیاں شاہراہ قراقرم سےگزرتی ہیں اور شاہراہ نگر پرسڑک تنگ ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا ہے۔