حکومت نے قیمت مستحکم رکھنے کیلئے چینی کی برآمد پرپابندی لگادی | اردو میڈیا

admin
admin 9 مئی, 2022
Updated 2022/05/09 at 7:21 صبح
285179 122214 updates
285179 122214 updates

وزیراعظم نے ایکسپورٹ پرپابندی کے ساتھ اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کا بھی حکم دیا ہے/ فائل فوٹواسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے چینی کی برآمد پر پابندی عائد کردی۔وزیراعظم نے ملک  میں چینی کا ذخیرہ اور قیمت مستحکم رکھنے کے لیے بڑا فیصلہ کیا  ہے اور چینی کی برآمد پر پابندی لگادی ہے۔وزیراعظم نے برآمد پرپابندی کے ساتھ اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کا بھی حکم دے دیا۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عوام کی ضرورت کوپہلے پورا کرنا ہے اور  قیمت کو مستحکم کرنا ہے، ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو اپنے احکامات پر مؤثر عملدرآمد سے مسلسل آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی اور  کہا کہ غفلت اور کوتاہی ہوئی تو متعلقہ افسر اور عملہ ذمہ دار ٹھہرے گا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort