پیپلز پارٹی کے علاوہ تمام جماعتوں نے انتخابی مہم شروع کر دی ہے: شیخ رشید | اردو میڈیا

admin
admin 9 مئی, 2022
Updated 2022/05/09 at 7:38 صبح
285182 123223 updates
285182 123223 updates

شہباز شریف نے خود پر فرد جرم عائد نہیں ہونے دی، میرا بھتیجا روز عدالت میں ذلیل و خوار ہورہا ہے: سابق وزیر داخلہ۔ فوٹو: فائلسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پیپلز  پارٹی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتیں انتخابی عوامی رابطہ مہم شروع کر  چکی ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ نااہل حکومت ہم پر مسلط کر دی گئی ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے خود پر فرد جرم عائد نہیں ہونے دی، اے این ایف کیس میں ملزمان پر وکلاء نے فرد جرم عائد نہیں ہونے دی جبکہ میرا بھتیجا روز عدالت میں ذلیل و خوار ہورہا ہے۔ان کا کہنا تھا عوام کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ جلد انتخابات ہو رہے ہیں، ملک کے مسائل کا حل جلد انتخابات ہیں، ملک کے مقتدر حلقوں سے بھی کہتا ہوں کہ جلد انتخابات کرائیں۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف اور ن لیگ نے بھی عوام رابطہ مہم شروع کر دی ہے، پیپلز پارٹی کے علاوہ تمام جماعتیں انتخابی عوامی رابطہ مہم شروع کر چکی ہیں۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے 14 مرتبہ فوج اور آرمی چیف پر تنقید کی، گزشتہ روز بھی جنرل فیض کا نام لےکر رگڑا دیا گیا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort