چوہدری سرور کا دوبارہ ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ، معاملات طے پا گئے | اردو میڈیا

admin
admin 9 مئی, 2022
Updated 2022/05/09 at 7:50 صبح
285185 124808 updates
285185 124808 updates

چوہدری سرور بہت جلد ن لیگ میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے: ذرائع۔ فوٹو: فائلسابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے مسلم لیگ ن کے ساتھ معاملات طے پا گئے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چوہدری سرور بہت جلد ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گے، چوہدری سرور ن لیگ کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا انتخاب بھی لڑیں گے۔ذرائع کے مطابق سابق گورنر پنجاب لاہور کے علاقے شاہدرہ کے حلقے سے انتخاب لڑیں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ چوہدری سرور عمرے کی ادائیگی کے بعد آج صبح ہی پاکستان واپس پہنچے ہیں، سعودی عرب روانگی سے قبل چوہدری سرور کی ن لیگی قیادت سے ملاقات ہوئی تھی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات میں چوہدری سرور کو گورنر پنجاب بنانے کی پیشکش کی گئی تھی تاہم چوہدری سرور کی طرف سے لاہور سے انتخاب لڑنے کی خواہش پر لیگی قیادت نےکچھ وقت مانگا تھا۔ ذرائع کے مطابق دوسری ملاقات چوہدری سرور کے بیٹے انس سرور اور نواز شریف کے درمیان ہوئی، نواز شریف سے ملاقات کے دوران ن لیگ اور چوہدری سرور کے درمیان سیاسی معاملات طے پائے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort