ایبٹ آباد جلسے میں عوام کی کتنی بڑی تعداد موجود تھی؟ عمران خان کی زبانی سنیے | اردو میڈیا

admin
admin 9 مئی, 2022
Updated 2022/05/09 at 9:19 صبح
285190 021317 updates
285190 021317 updates

پی ٹی آئی ماضی سے اب تک اپنے کیے جانے والے جلسوں میں لاکھوں عوام کی شرکت کا دعویٰ کرتی آئی ہے۔ فوٹو: پی آئی آئیپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد عوامی سطح پر  پر زور جلسوں کا آغاز کر چکے ہیں، اس حوالے سے عمران خان کی جانب سے مئی کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں  کیے جانے جلسوں کا شیڈول  بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ پی ٹی آئی ماضی سے اب تک اپنے کیے جانے والے جلسوں میں لاکھوں عوام کی شرکت کا دعویٰ کرتی آئی ہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔ گزشتہ روز کیے جانے والے جلسے کے مقام پر عمران خان کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سے کیے گئے شکوے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔گزشتہ روز پی ٹی آئی نے ایبٹ آباد میں جلسہ کیا، جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان جہاں موجودہ حکمرانوں کو آڑے ہاتھوں لینا نہیں بھولے وہیں جلسے سے قبل وزیراعلیٰ کے پی کے  محمود خان سےشکوہ کرتے  بھی نظر آئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔وائرل ویڈیو عمران خان کے ہیلی کاپٹر میں ایبٹ آباد آمد کی ہے جہاں عمران خان کا استقبال وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان سمیت صوبائی رہنماؤں نے کیا، اس دوران عمران خان ن کو شکوہ کرتے سنا جاسکتا ہے کہ’  آپ نے اتنے چھوٹے گراؤنڈ میں جلسہ کیا‘۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort