اسی طرح لوگوں کو قتل کیا جاتا ہے، ڈاکٹر رضوان کے انتقال پر شہباز گل کا ردعمل | اردو میڈیا

admin
admin 9 مئی, 2022
Updated 2022/05/09 at 9:05 صبح
285192 020725 updates
285192 020725 updates

 سب کچھ اتنا اچھا مینج کیا جاتا ہے جیسے واقعی کوئی اتفاقی حادثہ ہے: رہنما تحریک انصاف۔ فوٹو: فائلپاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر کے رضوان کے قتل پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کے فیملی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر رضوان حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔تاہم سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شہباز گل نے ڈاکٹر رضوان کے انتقال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں، اس ملک میں لوگوں کو اسی طرح سے قتل کیا جاتا ہے۔شہباز گل نے مزید لکھا کہ میری خبر کار حادثے کی آئی تھی جیسے ان کی ہارٹ اٹیک کی آئی ہے، سب کچھ اتنا اچھا مینج کیا جاتا ہے جیسے واقعی کوئی اتفاقی حادثہ ہے لیکن ملک میں ایک ساتھ اتنے اتفاقی حادثے نہیں قتل ہو رہے ہیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل شہباز گل کی گاڑی کو موٹر وے پر حادثہ پیش آیا تھا اور اس حوالے سے انہوں نے کہا تھا کہ میری گاڑی کو دیگر گاڑیوں میں پھنسا کر پیچھے سے ہٹ کیا گیا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort