عامر لیاقت مجھے نماز بھی نہیں پڑھنے دیتا تھا، دانیہ شاہ کا الزام | اردو میڈیا

admin
admin 9 مئی, 2022
Updated 2022/05/09 at 10:37 صبح
285193 033854 updates
285193 033854 updates

 شادی کے بعد میں نے عامر لیاقت کے ساتھ بہت اذیت میں وقت گزارا ہے: دانیہ شاہ کا انکشاف/اسکرین گریبرکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح دائر کرنے کے بعد شوہر سے متعلق ایک اور حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت انہیں نماز بھی نہیں پڑھنے دیتے تھے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد میں نے عامر لیاقت کے ساتھ بہت اذیت میں وقت گزارا، اس دوران میں نے اللہ سے رو رو کر دعا مانگی کہ یااللہ مجھ سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو مجھے معاف کردیں کیوں کہ یہ شخص مجھے نماز  بھی نہیں پڑھنے دیتا تھا۔عامر لیاقت کے گھر سے بہاولپور کیسے گئی کہ سوال پر دانیہ کا کہنا تھا کہ عید سے قبل میں نے عامر کے ہاتھ پیر جوڑے کہ میں کچھ دنوں میں واپس آجاؤں گی،  جب کہیں جا کر مجھے بہاولپور جانے کی اجازت ملی۔دانیہ کا کہناتھا کہ عامر لیاقت جیسے لوگ اپنی ماں کو عزت نہیں دے سکتے تو دوسری عورتوں کو کیا عزت دیں گے، شادی کے دوسرے دن ہی انھوں نے نوکروں کے سامنے مجھے عزت نہیں دی، یہ صرف میڈیا کے سامنے مجھے پیار کرتے تھے۔خیال رہے کہ حال ہی میں دانیہ شاہ نے ایک انسٹا اسٹوری شیئر کی تھی جس میں انھوں نے آگاہ کیا تھا کہ انھوں نے شوہر سے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ بعد ازاں دانیہ شاہ نے عامر لیاقت پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ وہ نشہ آور ہو کر آئے روز تشدد کا نشانہ بناتے، عامر لیاقت جیسے دکھتے ہیں ویسے بالکل نہیں ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort