ن لیگ میں شمولیت کا معاملہ، ترجمان چوہدری سرور کا بیان بھی سامنے آ گیا | اردو میڈیا

admin
admin 9 مئی, 2022
Updated 2022/05/09 at 9:42 صبح
285195 024126 updates
285195 024126 updates

چوہدری سرور کے حوالے سے خبر سامنے آئی تھی کہ وہ جلد مسلم لیگ ن میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔ فوٹو: فائلمسلم لیگ ن میں شمولیت کے معاملے پر سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے ترجمان کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔سابق گورنر پنجاب کے حوالے سے ایک خبر سامنے آئی تھی کی چوہدری محمد سرور کے مسلم لیگ ن کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں اور چوہدری سرور بہت جلد ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔تاہم اب اس حوالے سے چوہدری محمد سرور کے ترجمان کا ایک بیان بھی سامنے آیا ہے۔ترجمان چوہدری محمد سرور راشد سپرا کا کہنا ہے کہ سیاسی مستقبل کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، نجی چینلز بغیر تصدیق اور مؤقف لیے بغیر خبر دینے سےگریز کریں۔راشد سپرا کا کہنا ہے کہ چوہدری سرور ساتھیوں سے مشاورت کے بعد کوئی فیصلہ کریں گے، سیاسی مستقبل سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، سیاسی مستقبل کے حوالے سے جو فیصلہ ہوگا خود میڈیا کو آگاہ کریں گے۔یاد رہے کہ پنجاب میں وزارت اعلیٰ اور اسمبلی اجلاس بلانے کے معاملے پر چوہدری محمد سرور کے تحریک انصاف کے ساتھ اختلافات ہو گئے تھے جس پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم کی سفارش پر انہیں ہٹا کر عمر سرفراز چیمہ کو گورنر تعینات کر دیا تھا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort