میرا بھائی ’بہت محبت کرنے والا ہے: سلیمان شریف کی حمزہ شہباز کے لیے ٹوئٹ/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز شریف نے 4 سال بعد وزیراعلیٰ پنجاب اور اپنے بھائی حمزہ شہباز کو گلے لگا لیا۔ٹوئٹر پر سلیمان شریف نے اپنی اور حمزہ شہباز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بھائی کی تعریف کی اور کہا کہ میرا بھائی بہت محبت کرنے والا ہے۔سلیمان شریف نے مزید لکھا کہ 4 سال بعد اپنے بھائی کو گلے لگایا ہے۔بعد ازاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی دل والا ایموجی شیئر کرتے ہوئے سلیمان شریف کی ٹوئٹ پر ردعمل دیا۔