چند گھنٹوں کے گورنر موصوف شرافت سےگھر چلے جائیں، وزیر داخلہ رانا ثنا | اردو میڈیا

admin
admin 9 مئی, 2022
Updated 2022/05/09 at 1:57 شام
285212 065443 updates
285212 065443 updates

صدر مملکت وزیراعظم کی ایڈوائس کے پابند ہیں، اس سے ہٹنا آئین شکنی ہوگی، وزیر داخلہ— فوٹو: فائلوفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ چند گھنٹوں کے گورنر موصوف شرافت سےگھر چلے جائیں، گورنر اپنی عزت مزید خراب نہ کریں تو بہتر ہوگا۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ صدر مملکت وزیراعظم کی ایڈوائس کے پابند ہیں، اس سے ہٹنا  آئین شکنی ہوگی، صدرمملکت، گورنر  پنجاب آئین اور  سپریم کورٹ کےحکم پر چلیں، خلاف ورزی سے باز  رہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت میں صدر کا منصب علامتی ہوتا ہے، ان کے پاس ویٹو کا اختیار نہیں،ایوان صدر پی ٹی آئی سیکرٹریٹ نہیں، عمران خان کےغلام نہ بنیں، آئین پر چلیں۔رانا ثنا نے کہا کہ عمر چیمہ جاتے جاتے کوئی نیا گند گھولنے سے باز  رہیں، شرافت سے گھر چلے جائیں، آئین سے ہٹنے والوں کو  آئین، عدالت اور  عوام کی سزا کیلئے تیار رہنا ہوگا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort