فوٹو: @PakPMOوزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ ہماری حکومت کو ورثے میں انتظامی و معاشی مسائل ملے، اتحادیوں کے تعاون سے ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم اتحادی حکومت ہیں، ماضی کو پیچھے چھوڑ کر پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے مل کرکام کرنا ہے، آپ کسی بھی وقت مجھ سےبراہِ راست رابطہ کرسکتےہیں، یہ میری بطورخادم پاکستان پارلیمانی پارٹی سے پہلی ملاقات ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مصنوعی مینڈیٹ والی گورنمنٹ کوان کےگھمنڈ اور غرورکی وجہ سے شکست ہوئی، ہماری حکومت کو ورثے میں انتظامی و معاشی مسائل ملے، قرض اور غلط فیصلوں کے باعث خطرناک معاشی مسائل ملے، میں نے کبھی زندگی میں ہار ماننا نہیں سیکھا، اتحادیوں کے تعاون سے ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اشتعال انگیزبیانات اور پراپیگنڈے سے انتشار پھلانےکی مذموم کوشش کی جا رہی ہے، اداروں کو سیاست میں گھسیٹنےکی کوششوں کی بھرپورمذمت کرتے ہیں۔