محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 12 سے 14 مئی کے دوران کراچی میں درجہ حرارت 40 یا اس زیادہ ہونے کا خدشہ ہے— فوٹو: فائلمحکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 11 مئی سے گرمی زیادہ شدت کے ساتھ سندھ کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر اور دیگر علاقوں میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دیگر اضلاع میں پارہ 45 ڈگری تک جاسکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 12 سے 14 مئی کے دوران کراچی میں درجہ حرارت 40 یا اس زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں گرمی کی لہر 16 مئی تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔