یوٹیلیٹی اسٹورز پر مصالحہ جات کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے | اردو میڈیا

admin
admin 9 مئی, 2022
Updated 2022/05/09 at 2:24 شام
285216 072754 updates
285216 072754 updates

فوٹو: فائلیوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے دالوں ، بیسن اور کھجور کے بعد مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے اپنے برانڈ کے مصالحہ جات کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔200 گرام سرخ مرچ کی قیمت میں 36 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے،100 گرام ہلدی کی قیمت میں 4 روپےکا اضافہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکشن کے مطابق 200 گرام دھنیا 9 روپے ، 50 گرام بڑی الائچی 18 روپے ،سبز الائچی 13 روپے، 200 گرام سفید زیرہ 23 روپے ، 50 گرام لونگ 16 روپے مہنگی کر دی گئی ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کی برانڈ کی 950گرام چائےکی قیمت میں 47 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  نئی قیمتوں کا اطلاق  فوری ہوگا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort