عمران خان نے ابیٹ آباد جلسے میں شرکت کیلئے کے پی حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کیا | اردو میڈیا

admin
admin 9 مئی, 2022
Updated 2022/05/09 at 3:21 شام
285223 082110 updates
285223 082110 updates

عمران خان کیخلاف پہلے بھی صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر نیب میں تحقیقات ہورہی ہیں— فوٹو: فائلسابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز ابیٹ آباد جلسے میں شرکت کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کیا۔عمران خان اسلام آباد سے ابیٹ آباد آئے اور واپس اسلام آباد بھی صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹرمیں گئے۔خیال رہے کہ عمران خان کیخلاف پہلے بھی صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر قومی احتساب بیورو (نیب) میں تحقیقات ہورہی ہیں۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے جیونیوز سےگفتگو میں بتایا کہ وزیراعلیٰ محمود خان اسلام آباد سے ایبٹ آباد جلسے کیلئے آئے۔بیرسٹر  سیف کے مطابق وزیر اعلیٰ کی صوابدید ہے کہ وہ اپنے ساتھ کسے سوار کرتے ہیں، وزیراعلیٰ ایبٹ آباد سے واپس اسلام آباد گئے، وزیراعلیٰ کےساتھ سابق وزیراعظم عمران خان نے بھی سفر کیا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort