برطانوی ملکہ طویل عرصے تک تخت پر براجمان رہنے والی دنیا کی تیسری شاہی شخصیت بن گئیں | اردو میڈیا

admin
admin 9 مئی, 2022
Updated 2022/05/09 at 4:42 شام
285227 093813 updates
285227 093813 updates

ملکہ برطانیہ طویل عرصے تک تخت پر براجمان رہنے والی دنیا کی تیسری شاہی شخصیت بن گئیں۔— فوٹو: فائلملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے رواں ہفتے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا جس کے بعد وہ  طویل عرصے تک تخت پر براجمان رہنے والی دنیا کی تیسری شاہی شخصیت بن گئیں۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ نے یورپی ملک لیچٹینسٹن( Liechtenstein)کے جوہان دوم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا، ان کی بادشاہت کا دور 1929 میں ان کی موت کے ساتھ 70 سال اور 91 دن پر ختم ہوا۔

ملکہ برطانیہ نے یورپی ملک لیچٹینسٹن( Liechtenstein)کے جوہان دوم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا—فوٹو: ڈیلی میلدوسری جانب ملکہ برطانیہ  70 سال اور 92 دن سے تخت پر براجمان ہیں۔رپورٹس کے مطابق یہی نہیں ملکہ برطانیہ صرف 34 دن کے بعد  تھائی لینڈ کے بادشاہ بھومیبول ادولیادیج(Bhumibol Adulyadej) کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے دنیا کی دوسری  طویل مدت تک راج کرنے والی شاہی شخصیت ہونےکا اعزاز حاصل کرلیں گی۔

تھائی لینڈ کے بادشاہ نے 1946 سے اکتوبر 2016 میں اپنی موت تک 70 سال اور 126 دن تک حکمرانی کی۔—فوٹو: گیٹی ایمج تھائی لینڈ کے بادشاہ  نے 1946 سے اکتوبر 2016 میں اپنی موت تک  70 سال اور 126 دن تک حکمرانی کی۔ واضح رہے کہ ملکہ  برطانیہ الزبتھ دوم نے ستمبر 2015 میں باضابطہ طور پر طویل ترین عرصے تک برطانیہ پر راج کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ملکہ کے نئے سنگ میل کی نشاندہی ڈیل میل کے  ایڈیٹر رچرڈ ایڈن نے ٹوئٹر پر کی اور ساتھ ہی انہوں نے  الزبتھ دوم کو مبارک باد بھی دی۔ واضح رہے کہ 72 سالہ اور 110 دن کے شاندار دور حکومت کے ساتھ فرانس کے چودہویں لوئس ( Louis XIV) دنیا کے طویل مدت راج کرنے والے  بادشاہوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔انہوں نے فرانس میں 14 مئی 1643 سے 1 ستمبر 1715 تک حکومت کی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort