اہرام مصر میں غیر ملکی خواتین کو ہراساں کرنے کے الزام میں 13 نو عمر لڑکے گرفتار | اردو میڈیا

admin
admin 9 مئی, 2022
Updated 2022/05/09 at 5:27 شام
285231 100630 updates
285231 100630 updates

فوٹو: اے ایف پی فائلاہرام مصرمیں 2 غیر ملکی خواتین  کو ہراساں کرنے کے الزام میں 13 نو عمر لڑکوں کو گرفتار کرلیا گیا۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق مصر میں اہرام مصر میں دو غیر ملکی خواتین سیاحوں کو ہراساں کرنے کے شبے میں 13 نوعمر لڑکوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی تھی جس میں اہرام مصر پر آئیں 2 خواتین سیاحوں کو نو عمر لڑکے ہراساں کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ استغاثہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لڑکوں کی عمریں 13 سے 15 سال کے درمیان ہیں۔رپورٹس کے مطابق لڑکوں  نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ صرف خواتین سیاحوں کے ساتھ  تصویر کھنچوانا چاہتے تھے اور ان کا ہراساں کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔استغاثہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ لڑکوں  کو تفتیش مکمل ہونے تک نوعمر حراستی مرکز میں رکھا جائے گا۔ اس کے علاوہ بیان میں مزید کہا گیا کہ لڑکوں پر زبانی اور جسمانی طور پر ہراساں کرنے کی شکایت ایک ٹورسٹ گائیڈ نے درج کروائی تھی جس نے ان خواتین سیاحوں کی ویڈیو بنائی تھی۔

TAGGED: ,
اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort