عمران خان کے افواج پاکستان کیخلاف بیانات پر قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور | اردو میڈیا

admin
admin 9 مئی, 2022
Updated 2022/05/09 at 5:38 شام
285232 103616 updates
285232 103616 updates

عمران خان نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ مسلح افواج نے پاکستان کے خلاف سازش کی، کسی بھی ریاستی ادارے پر الزام تراشی ملکی مفاد کے خلاف ہے، قرارداد— فوٹو: فائلچیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے افواج پاکستان کیخلاف بیانات اور الزامات پر قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان کی شدید مذمت کرتا ہے جس میں انہوں نے تاریخی حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہوئے پاکستان کی مسلح افواج پر الزام لگا ئے۔قرار داد میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ مسلح افواج نے پاکستان کے خلاف سازش کی۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج پاکستان کی سرحدوں کا بلا خوف و خطر دفاع کررہی ہیں اور ملکی دفاع کیلئے بے شمار قربانیاں دے رہی ہیں، مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف بھی نبرد آزما ہیں، سیاسی مقصد کے حصول کیلئے کسی بھی ریاستی ادارے پر الزام تراشی ملکی مفاد کے خلاف ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort