اسلام آباد میں موسم کی خرابی پر 4 پروازوں کو لاہور ائیرپورٹ اتارلیا گیا | اردو میڈیا

admin
admin 9 مئی, 2022
Updated 2022/05/09 at 5:54 شام
285236 105648 updates
285236 105648 updates

فوٹو: فائلاسلام آباد میں موسم کی خرابی پر 4 پروازوں کو لاہور ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا ہے۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق پی آئی اےکی دبئی سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 212 کی لاہورائیرپورٹ پر لینڈنگ کرائی گئی ہے۔اس کے علاوہ نجی ائیرلائن کی دبئی سےاسلام آباد آنے والی پرواز کو لاہور اتار لیا گیا ہے۔ ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہےکہ نجی ائیرلائن کی کراچی سے اسلام آباد کی 2  پروازیں بھی علامہ اقبال ائیرپورٹ پراتاری گئی ہیں، موسم ٹھیک ہو تے ہی پروازوں کو اسلام آباد روانہ کردیا جائےگا۔خیال رہےکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں  گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہو رہی ہے، راولپنڈی میں بارش کے ساتھ تیز ہواؤں سے متعدد علاقوں میں بجلی بند ہوگئی ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort