کیا سیاست دانوں کی پگڑیاں اچھالنے اور اداروں کو گالی دینے والے شخص کو کھلی چھوٹ ہے؟مریم | اردو میڈیا

admin
admin 9 مئی, 2022
Updated 2022/05/09 at 6:27 شام
285239 112402 updates
285239 112402 updates

کیا اس شخص کو کھلی چھوٹ ہے کہ افواج پاکستان کو صرف اس لیے تماشہ بنائے کہ وہ آئینی حلف پر قائم ہیں؟ نائب صدر ن لیگ کی عمران خان پر تنقید— فوٹو: فائلمسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کو شکایت صرف یہ ہےکہ میرا ساتھ کیوں نہیں دے رہے؟ ساتھ نہیں دو گے تو شرمناک القابات سے پکاروں گا۔مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی کو احسان فراموش، محسن کُش اور فتنہ  قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمر بھر سازشیں کرنے والا فتنہ عمران خان ملک کی سلامتی کے درپے ہے، آئین کی دھجیاں اڑا رہا ہے ، خانہ جنگی کو ہوا دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نااہلی سے ملک کوبرباد کرنے کے بعد اب حضرت علیؓ کے قول کے مطابق اپنے ہی محسنوں کے خلاف اٹھ کھڑا ہوا ہے۔مریم نے سوال کیا کہ کیا سیاست دانوں کی پگڑیاں اچھالنے اور ہر آئینی ادارے کو گالی دینے والے شخص کو کھلی چھوٹ ہے کہ افواج پاکستان کو صرف اس لیے تماشہ بنائے کہ وہ آئینی حلف پر قائم ہیں؟

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort